وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات، اہم معاملات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف
ملاقات میں صوبے کے حقوق، فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس چھوٹ کے معاملے پر بات ہوئی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 20 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نشست پر جا کرا ن سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے ساتھ مختصر مشاورت کی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی مشاورت میں شریک ہوئے۔

ملاقات میں صوبے کے حقوق، فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس چھوٹ کے معاملے پر بات ہوئی۔ صوابی کے تمباکو کاشتکاروں کو درپیش مسائل، خصوصاً فی کلو 390 روپے کے نئے ٹیکس کے خاتمے ، خیبر پختونخوا کے بقایاجات کی ادائیگی، اور پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث صوبے میں کاروبار نہ ہونے کے برابر رہ جانے کے مسائل بھی زیرِ بحث آئے۔

یہ بھی پڑھیں: کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے کرنے کی تجویز

عمران خان، ان کی اہلیہ اور پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ جیل میں روا رکھے جانے والے ناروا سلوک، ملاقاتوں پر پابندی، ان کے بنیادی انسانی و قانونی حقوق کی پامالی، اور اس کے علاوہ میثاقِ جمہوریت پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کے بعد وزیر خزانہ کو پاس بلاکر ہدایات دیں۔ بعد ازاں وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، سینیٹر رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام سے اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے وزیرخزانہ کے چیمبر میں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اپنی ٹیم کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیکس چھوٹ پر فیصلہ کریں گے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-20 USD to PKR 278.30
2026-06-20 EUR to PKR 319.45
2026-06-20 GBP to PKR 368.31
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-20 Silver (XAG) 1 Ounce 19,101.79
2026-06-20 Gold (XAU) 1 Ounce 1,195,571.57
2026-06-20 Platinum (XPT) 1 Ounce 485,986.18
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-20 Petrol (Super) 373.78
2026-06-20 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-20 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں