پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت پٹرولیم نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 19 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) وزارت پٹرولیم نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایک لٹر پٹرول کی نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 378 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 311 روپے 47 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات12 بجے سے آئندہ 7 روز کے لیے ہو گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد عوام کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ اور پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بھی حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے اقدامات کا حکم

ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچاتے ہوئے کرایوں میں کمی کی ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 1900 روپے تک کی بڑی کمی کی گئی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-19 USD to PKR 278.30
2026-06-19 EUR to PKR 319.00
2026-06-19 GBP to PKR 367.57
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-19 Silver (XAG) 1 Ounce 19,547.14
2026-06-19 Gold (XAU) 1 Ounce 1,207,415.08
2026-06-19 Platinum (XPT) 1 Ounce 503,912.98
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-19 Petrol (Super) 373.78
2026-06-19 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-19 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں