کراچی : مبینہ پین دھماکے کا معاملہ، تحقیقات میں حقیقت کھل گئی

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کے قریب مبینہ پین دھماکے میں زخمی ہونے والے نوجوان کے معاملے کی اصل صورتحال سامنے آگئی۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 18 2026 | Muhammad Bilal
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کے قریب مبینہ پین دھماکے میں زخمی ہونے والے نوجوان کے معاملے کی اصل صورتحال سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ ماڈل کالونی ریلوے ٹریک کے قریب ایک باڑے میں پیش آیا جہاں نوجوان عبدالسمیع کے ہاتھ میں پٹاخہ پھٹنے سے وہ زخمی ہوگیا۔

زخمی نوجوان نیو کراچی کا رہائشی ہے اور ماڈل کالونی کے قریب ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں ملازمت کرتا ہے۔

ابتدائی طور پر عبدالسمیع نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ وہ ملیر کے علاقے سے گزر رہا تھا جہاں اسے سڑک کنارے ایک چمکتی ہوئی پین نما مشتبہ چیز ملی۔

نوجوان کے مطابق تجسس میں اس نے وہ شے اٹھا کر دبائی تو وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں اس کے ہاتھ پر شدید زخم آئے۔

واقعے کے بعد پولیس ہسپتال پہنچی اور زخمی نوجوان سمیت اس کی والدہ کا بیان قلمبند کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ نوجوان کے ہاتھ کی ایک جانب گہرا زخم آیا جبکہ ایک انگلی میں فریکچر بھی ہوا۔

دوسری جانب محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی تحقیقات میں مبینہ پین بم دھماکے کی حقیقت مختلف نکلی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی ایس پی کا خواتین بینیفشریز کیلئے انقلابی اقدام

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق نوجوان کو کوئی پین بم نہیں ملا تھا بلکہ وہ اپنے کزن کی سالگرہ کی تقریب کے لیے پٹاخہ لایا تھا، پٹاخہ چلانے کے دوران وہ نوجوان کے ہاتھ میں ہی پھٹ گیا جس سے وہ زخمی ہوا۔

واقعہ کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے واقعے کی ویڈیو بھی حاصل کر لی ہے جو زخمی نوجوان کے کزن کے موبائل فون سے ریکارڈ کی گئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کے ہاتھ میں پٹاخہ پھٹا، جس کے بعد مبینہ پین دھماکے سے متعلق ابتدائی دعویٰ درست ثابت نہیں ہو سکا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-18 USD to PKR 278.30
2026-06-18 EUR to PKR 321.54
2026-06-18 GBP to PKR 371.76
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-18 Silver (XAG) 1 Ounce 19,443.69
2026-06-18 Gold (XAU) 1 Ounce 1,200,676.96
2026-06-18 Platinum (XPT) 1 Ounce 492,166.23
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-18 Petrol (Super) 373.78
2026-06-18 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-18 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں