اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے وکالت نامے دستخط کروا کر فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے عمران خان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 18 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے عدالتی آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت نامے دستخط کروا کے دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کو ہدایت کی کہ وہ 7 روز میں عدالتی حکم پر عمل درآمد کرائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ سزا معطلی کے بجائے سزا کے خلاف اپیلیں سننے کے 30اپریل کے عدالتی آرڈر سے ہم متاثر ہیں اور اسے چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔ وکالت نامے ابھی تک نہیں ملے اور نا سپرنٹنڈنٹ جیل نے دستخط کروا کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فی صد اضافہ

وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی گئی، بشریٰ بی بی سے 6 ماہ سے ملاقات نہیں کروائی گئی، خاتون جو جیل میں ہیں ان کی آنکھوں کا مسئلہ ہے۔ مجھے وکالت نامے جیل اتھارٹیز دستخط کروا کر نہیں دے رہے۔

چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر کو مخاطب کر کے کہا اگر یہ اگلے فورم پر جانا چاہتے ہیں تو ان کو وکالت نامے چاہئیں۔ کیوں ان کو وکالت نامے دستخط کروا کے نہیں دیے گئے؟

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ وکالت ناموں کے حوالے سے ہمارا ایشو نہیں ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ کیا جیل اتھارٹیز چاہتی ہیں کہ اپیل کا وقت گزر جائے پھر وکالت نامے دستخط کروا کر دیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس سات روز میں عدالتی حکم پر عمل درآمد کروائے اور وکالت نامے دستخط کرا کر دے۔ کیس کی مزید سماعت جون کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-18 USD to PKR 278.30
2026-06-18 EUR to PKR 321.54
2026-06-18 GBP to PKR 371.76
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-18 Silver (XAG) 1 Ounce 19,443.69
2026-06-18 Gold (XAU) 1 Ounce 1,200,676.96
2026-06-18 Platinum (XPT) 1 Ounce 492,166.23
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-18 Petrol (Super) 373.78
2026-06-18 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-18 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں