سپریم کورٹ: ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فی صد اضافہ
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی، الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جس میں گریڈ 1 سے 6 تک کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دیا گیا۔
گریڈ 7 سے 10 تک کا الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا، گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار ہو گیا، گریڈ 16 کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:یکم جولائی سے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والوں کیلئے تاریخی ریلیف
گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا، گریڈ 18 کے افسران کا الاؤنس 18 ہزار سے بڑھ کر 36 ہزار روپے ہو گیا، گریڈ 19 کے افسران کا الاؤنس 21 ہزار سے بڑھا کر42 ہزار روپے کر دیا گیا۔
گریڈ 20 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 24 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار روپے مقرر کیا گیا، گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کا الاؤنس 30 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی الاؤنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں، اضافی اخراجات مالیاتی سال 2027-2026 کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔