محرم الحرام کیلئے پہلی بار محفوظ محرم ایپ متعارف

Safe Muharram App
فائل فوٹو
Updated | Published June, 18 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور شہری تعاون کو مؤثر بنانے کیلئے خصوصی موبائل ایپ محفوظ محرم تیار کر لی گئی۔

اس جدید ایپ کے ذریعے شہری مشتبہ افراد، مشکوک سرگرمیوں اور سکیورٹی انتظامات میں کسی بھی قسم کی کمی بیشی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں تک پہنچا سکیں گے۔

محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ نے کی۔ اجلاس میں جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کے احکامات جاری کیے گئے۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے کھانے پینے سمیت تمام ضروری سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے علمائے کرام سے قریبی رابطہ رکھا جائے اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اشتعال انگیز مواد اور نفرت انگیز سرگرمیوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام مجالس اور جلوسوں کا سکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ امن اور نگہبان کمیٹیوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ مسلسل علماء، مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے رابطے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت نے سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

حکام کے مطابق تمام امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے مقامات کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے تحت ڈرونز کے ذریعے ڈیجیٹل نگرانی کی جائے گی۔ لائیو لوکیشن اور تصویر شیئرنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-18 USD to PKR 278.30
2026-06-18 EUR to PKR 321.54
2026-06-18 GBP to PKR 371.76
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-18 Silver (XAG) 1 Ounce 19,443.69
2026-06-18 Gold (XAU) 1 Ounce 1,200,676.96
2026-06-18 Platinum (XPT) 1 Ounce 492,166.23
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-18 Petrol (Super) 373.78
2026-06-18 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-18 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں