عاشورہ محرم الحرام: وزیراعلیٰ پنجاب کا بہترین انتظامات اور سخت سیکورٹی اقدامات کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔ مریم نواز شریف نے سخت گرمی کی وجہ سے ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی سبیلوں کا خصوصی انتظام کرنے کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے ستھرا پنجاب کو مجالس اور جلوسوں کے راستوں میں پانی کا چھڑکا ¶ یقینی بنانا کا حکم دیا اور کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے راستوں پرریسکیو 1122، فیلڈ ہسپتال اور کلینکس آن ویلز کی 24 گھنٹے دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کا اعلان
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ صوبہ بھر کی 4700 سے زاہد امام بارگاہوں پر کیو آر کوڈ پینک بٹن کی سہولت دی جارہی ہے۔ کیوآرکوڈ پینک بٹن سے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور بروقت امداد فراہم کی جاسکے گی۔عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ہرصورت یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر استقلال، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔جلوسوں اور مجالس میں آنے والے عزاداروں کو محفوظ اور پرسکون ماحول مہیا کریں گے۔ صوبہ بھر میں ایک لاکھ 24 ہزار سے زاہد پولیس اہلکار اور رینجرز کے 15 ہزار جوان محرم الحرام میں سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔