لاہور میں الیکٹرک ٹرام کب چلے گی؟ حکومت نے خوشخبری سنا دی

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان
وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبرخان نے صحافیوں گفتگو کی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 18 2026 |
لاہور (ویب ڈیکس): وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے لاہور میں الیکٹرک ٹرام چلنے کے حوالے سے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔

بلال اکبر خان سے صحافی نے سوال کیا کہ کہا گیا تھا کہ لاہور میں جنوری میں ایک نئی ٹرین چلائی جائے گی جو نہ چل سکی، کیا اگلے مالی سال میں اس کی امید ہے؟

اس پر وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے بتایا کہ الیکٹرک ٹرام کیلیے کنٹریکٹ کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ پروکیورمنٹ کا مرحلہ جاری ہے، نئے مالی سال میں شہر کی سڑکوں پر الیکٹرک ٹرام نظر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فی صد اضافہ

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک ٹرام کیلیے میٹرو سسٹم بننا تھا جسے اب ملتوی کر دیا گیا ہے، نئی ٹرین چلانے کیلیے کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا۔

روٹ کے بارے میں بلال اکبر خان نے بتایا کہ اس کا مجوزہ روٹ سی بی ڈی سے جیل روڈ اور مال روڈ سے استنبول چوک تک ہوگا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-18 USD to PKR 278.30
2026-06-18 EUR to PKR 321.54
2026-06-18 GBP to PKR 371.76
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-18 Silver (XAG) 1 Ounce 19,443.69
2026-06-18 Gold (XAU) 1 Ounce 1,200,676.96
2026-06-18 Platinum (XPT) 1 Ounce 492,166.23
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-18 Petrol (Super) 373.78
2026-06-18 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-18 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں