ہم نے تیسرا سرپلس بجٹ پیش کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے: عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تیسرا سرپلس بجٹ پیش کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 17 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تیسرا سرپلس بجٹ پیش کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تیسری بار سرپلس بجٹ پیش کر نا صوبے کے مالی نظم و ضبط، بہتر حکمتِ عملی اور مؤثر گورننس کا واضح ثبوت ہے، موجودہ بجٹ میں تعلیم، صحت اور سماجی شعبے کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا کسان اس بجٹ میں سب سے زیادہ ریلیف حاصل کرنے والوں میں شامل ہے جو حکومت کی زرعی معیشت سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے، پنجاب کا ترقیاتی بجٹ صرف کاغذی اعداد و شمار تک محدود نہیں بلکہ عملی طور پر زمین پر واضح نظر آ رہا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اپنے وسائل کے ذریعے تمام ترقیاتی منصوبے اسی رفتار سے جاری رکھے گی، "اپنی چھت اپنا گھر"،"ستھرا پنجاب"،" آسان کاروبار"سمیت تمام بڑے فلاحی اور ترقیاتی منصوبے بھرپور انداز میں جاری رہیں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا جال 147 تحصیلوں تک پھیلایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقی اب صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں رہی بلکہ اٹک سے وہاڑی اور رحیم یار خان تک ترقیاتی ثمرات پہنچ چکے ہیں اور صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں ترقی کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دعا ہے نیا اسلامی سال امن و سلامتی کا پیامبر ہو: مریم نواز

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختصر عرصے میں گزشتہ سالوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا ہے جس کے باعث عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی شعبدہ بازی اور دھرنوں کی سیاست کے مقابلے میں خدمت کی سیاست کامیاب ہو چکی ہے اور حکومت کی کارکردگی ہی اس کی اصل پہچان ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-17 USD to PKR 278.30
2026-06-17 EUR to PKR 322.75
2026-06-17 GBP to PKR 373.16
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-17 Silver (XAG) 1 Ounce 19,443.69
2026-06-17 Gold (XAU) 1 Ounce 1,200,676.96
2026-06-17 Platinum (XPT) 1 Ounce 492,166.23
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-17 Petrol (Super) 373.78
2026-06-17 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-17 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں