دعا ہے نیا اسلامی سال امن و سلامتی کا پیامبر ہو: مریم نواز
نئے ہجری سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دعاہے نیا اسلامی سال امن و سلامتی اور سکون کا پیغام لائے، دعاہے کہ نیا ہجری سال امت مسلمہ کے لئے وحدت و اتحاد کا پیامبر ہو۔
انہوں نے کہا کہ دعاہے نیا اسلامی سال 1448ہجری پاکستان کے لئے امن و ترقی کا سال ہو، دعاہے کہ نیا ہجری سال ہر سو خوشحالی و خوشیاں اور امن لائے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دعاہے کہ نیا ہجری سال پاکستان، پاکستانی قوم اور عالم اسلام کے لئے باعث رحمت و برکت ہو۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں نواسہ رسولؐ سیدنا امام حسین ؓکی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، سیدنا امام حسینؓ کا فلسفہ اور قربانی ہر دور کے مظلوم کو حو صلہ دیتا ہے اور ظالم کوللکارتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی عوام کو اپنے ہی وسائل سے ریلیف دینگے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں بلکہ تحمل و بردباری اپنائیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب میں محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی انتظامات اور سکیورٹی اقدامات کئے جارہے ہیں۔