امید کا بجٹ ہے،اپنی عوام کو اپنے ہی وسائل سے ریلیف دینگے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے اپنی عوام کو اپنے ہی وسائل سے ریلیف دیں گے، گزشتہ برسوں کی طرح عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔
فوٹو بشکریہ سی ایم میڈیا سیل
Updated 17 گھنٹے قبل | Published June, 16 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے اپنی عوام کو اپنے ہی وسائل سے ریلیف دیں گے، گزشتہ برسوں کی طرح عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کابینہ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ون یونٹ بن کر کام کیاجس پر انہیں شاباش دیتی ہوں، وفاق کو شیئر دینے پر بہت بڑی رقم دینے سے اثر تو آیا لیکن پوری کوشش کی کہ عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مالی مسائل اور عالمی حالات کے باوجود بغیر کسی نئے ٹیکس کے عوام کی خوشحالی پر مرکوز بجٹ پیش کیا، پنجاب کے بجٹ کی توجہ عوامی ترقی اور ریلیف پر مرکوز ہے، پوری امید ہے گزشتہ برسوں کی طرح عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے، دعا ہے اللہ تعالیٰ صدق دل سے پنجاب کے عوام کی خدمت کی توفیق دے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نئے مالی سال کے صوبائی بجٹ 27-2026 کی منظوری بھی دیدی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی بجٹ 27-2026 ڈاکومنٹ پر دستخط کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کا اجلاس، بجٹ 27-2026 کی منظوری

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری کو سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ،سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی، وزیراعلیٰ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ریونیو بڑھانے کے لئے اقدامات کا بھی حکم دیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.01 ▲ 1.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.92 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.27 ▼ 0.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.27 ▲ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.30
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▲ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,095 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,004 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 368,458 ▲ 9
Gold 18K Per Tola 315,821 ▲ 7
Silver Per Tola 5,998 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,648 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.95 ▼ 4.08
Diesel HSD Per Litre 256.34 ▼ 2.50
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 3.58
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں