پنجاب کابینہ کا اجلاس، بجٹ 27-2026 کی منظوری

پنجاب کابینہ نے نئے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
فوٹو بشکریہ سی ایم میڈیا سیل
Updated 17 گھنٹے قبل | Published June, 16 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) پنجاب کابینہ نے نئے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 35 واں اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی باضابطہ منظوری دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیسرا بجٹ پیش کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتی ہوں، وفاقی حکومت کو ڈیفنس اور دیگر مدات میں پنجاب نے سب سے زیادہ شیئر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف ایف سی شیئر کم ہونے کے باوجود اپنی عوام کو اپنے وسائل سے ریلیف دینے کے لئے پر عزم ہوں، پنجاب کے عوام کی ترقی کے سفر پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔

مریم نواز نے کہا کہ پچھلے 2سال میں پنجاب نے ہر شعبہ میں قابل ذکر اورنا قابل تردیدترقی کی، سیلاب کے دوران پنجاب نے تاریخی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا، ٹیم ورک کر کے مالیاتی خسارے کو پورا کریں گے، کسی پراجیکٹ پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کو حادثہ، مریم نواز کا اظہار افسوس

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کا عہد پورا کرنے کے لئے علالت کی حالت میں بھی ویڈیو لنک میٹنگ کرتی رہی ہوں، عوام کے ریلیف اور خدمت کا سفر پہلے کی طرح جاری رہے گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.01 ▲ 1.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.92 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.27 ▼ 0.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.27 ▲ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.30
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▲ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,095 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,004 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 368,458 ▲ 9
Gold 18K Per Tola 315,821 ▲ 7
Silver Per Tola 5,998 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,648 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.95 ▼ 4.08
Diesel HSD Per Litre 256.34 ▼ 2.50
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 3.58
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں