علیمہ کی محسن نقوی، عطا ء تارڑ، عظمیٰ کو طلب کرنے کی درخواست

علیمہ خان
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت کی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 17 2026 |
راولپنڈی (ویب ڈیسک): انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت کل ایک بجے تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری، صحافیوں سمیت 21 افراد کو بطور عدالتی گواہ طلب کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی، اے ٹی سی میں سماعت کے موقع پر علیمہ خان کو سوالنامہ فراہم کیا گیا۔ عدالت نے ملزمہ کی درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیا اور کل جواب طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بجٹ: تنخواہوں میں 7، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز

دوسری طرف جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت 120 سے زائد ملزموں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے، ان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیدی گئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-17 Petrol (Super) 373.78
2026-06-17 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-17 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں