بجٹ ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ

Finance Ministry Bonus Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published June, 16 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ خزانہ کے بجٹ ملازمین کو حکومت نے ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ کی تیاری اور مالی امور میں مصروف محکمہ خزانہ کے ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ایک خصوصی سمری تیار کر لی گئی ہے، جس میں ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ سمری سیکرٹری خزانہ کی جانب سے متعلقہ حکام کو ارسال کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ان ملازمین کی خدمات کے اعتراف میں کیا جا رہا ہے جو بجٹ سازی اور مالی پالیسیوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ حکومتی سطح پر اس فیصلے کو ملازمین کی کارکردگی کو سراہنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

فیصلے کی خبر سامنے آتے ہی محکمہ خزانہ کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ملازمین نے اس اقدام کو ایک اہم مالی ریلیف قرار دیتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بونس سے نہ صرف معاشی دباؤ میں کمی آئے گی بلکہ کام کرنے کی رفتار اور جذبے میں بھی اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:200 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، خوش نصیبوں کا اعلان

رپورٹس کے مطابق سمری کو حتمی منظوری کیلئے متعلقہ فورم پر پیش کیا جائے گا، جس کے بعد اس پر باقاعدہ عملدرآمد کیا جائے گا۔ اگر یہ فیصلہ منظور ہو جاتا ہے تو بجٹ ملازمین کو رواں مالی سال میں ایک اضافی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-16 Petrol (Super) 373.78
2026-06-16 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-16 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں