200 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، خوش نصیبوں کا اعلان

وفاقی وزارتِ خزانہ
نیشنل سیونگز نے 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 16 2026 |
کراچی (ویب ڈیسک): وفاقی وزارتِ خزانہ کے ماتحت ادارے نیشنل سیونگز (قومی بچت) نے 15 جون 2026 کو 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ قرعہ اندازی میں پہلے، دوسرے اور تیسرے انعامات کے خوش نصیب نمبرز سامنے آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی بچت مرکز کراچی میں منعقد ہونے والی 200 روپے کے پرائز بانڈ کی 106 ویں قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت جاری پرائز بانڈ سکیم کا حصہ ہے، جس کے ذریعے شہری محفوظ سرمایہ کاری کے ساتھ نقد انعامات جیتنے کا موقع حاصل کرتے ہیں۔

قرعہ اندازی میں ایک خوش نصیب بانڈ ہولڈر نے 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا پہلا انعام اپنے نام کیا جب کہ پانچ افراد دوسرے انعام کے حقدار قرار پائے۔

قرعہ اندازی کے مطابق 7 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا پہلا انعام بانڈ نمبر 581381 کے نام نکلا۔ دوسرا انعام 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس پانچ خوش نصیب افراد کے حصے میں آیا۔

دوسرے انعام کے کامیاب بانڈ نمبرز 070148، 194865، 222052، 412303، 710633 یہ ہیں۔ قرعہ اندازی کے مطابق تیسرے انعام کے تحت کامیاب بانڈ ہولڈرز کو 1,250 روپے فی کس دیے جائیں گے۔

قومی بچت حکام کے مطابق تیسرے انعام کے تمام کامیاب نمبرز کی مکمل فہرست الگ سے جاری کی گئی ہے، جسے متعلقہ ذرائع اور قومی بچت مراکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-16 Petrol (Super) 373.78
2026-06-16 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-16 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں