ڈرائیونگ لائسنس کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی سہولت متعارف

ڈرائیونگ لائسنس
لاہور کے 13 سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی میڈیکل فٹنس سینٹرز قائم کئے گئے/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 16 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک): لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مفت میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کی سہولت شروع کر دی گئی، جس کے تحت شہری بغیر کسی اضافی فیس کے مقررہ مراکز سے سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکام نے شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے عمل کو آسان بنانے کے لیے لاہور کے 13 سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی میڈیکل فٹنس سینٹرز قائم کر دیے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے مطابق ابتدائی مرحلے میں شہر کے 13 سرکاری ہسپتالوں میں یہ مراکز فعال کر دیے گئے ہیں جہاں شہری بلا معاوضہ میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 200 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، خوش نصیبوں کا اعلان

ان مراکز میں ڈی ایچ کیو میاں میر ہسپتال، ڈی ایچ کیو میزنگ، جنرل ہسپتال غازی آباد، تحصیل ہیڈ کوارٹرز سبزہ زار، گورنمنٹ ہسپتال سمن آباد، قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ، بلال گنج، سوڈیوال، کاہنہ، رائیونڈ اور سوامی نگر سمیت دیگر ہسپتال شامل ہیں۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق کمرشل ڈرائیونگ لائسنس اور 50 سال سے زائد عمر کے درخواست گزاروں کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ لازمی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جعلی سرٹیفکیٹس کی روک تھام کے لیے جدید ڈیجیٹل ویری فکیشن سسٹم بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، جس سے شفافیت میں اضافہ ہوگا۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے شہریوں کو سہولت، تیز رفتار سروس اور لائسنس کے اجراء کے عمل میں مزید بہتری حاصل ہوگی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-16 Petrol (Super) 373.78
2026-06-16 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-16 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں