ایک ساتھ 4 چھٹیاں، سرکاری ملازمین کےلئے اچھی خبر آگئی

سرکاری تعطیلات
محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کے باعث نئے اسلامی سال کا آغاز 17 جون سے ہوگا/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 16 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک): محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کے باعث نئے اسلامی سال کا آغاز 17 جون سے ہوگا، جبکہ یومِ عاشور 26 جون بروز جمعہ کو منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چاند نظر نہ آنے کے بعد یکم محرم الحرام 17 جون کو ہوگی۔ اس حساب سے 9 محرم الحرام 25 جون بروز جمعرات جبکہ 10 محرم الحرام، یومِ عاشور، 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ہر سال یومِ عاشور کے موقع پر 9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے تاکہ ملک بھر میں مجالس، جلوسوں اور مذہبی اجتماعات کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی امور کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب، 16 تا 20 جون صوبہ بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

اس بار عاشورہ کی تعطیلات کے فوری بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیاں بھی آ رہی ہیں، جس کے باعث سرکاری ملازمین کو مسلسل 4 روزہ تعطیلات ملنے کا امکان ہے۔

25 جون بروز جمعرات کو 9 محرم الحرام کی سرکاری تعطیل، 26 جون بروز جمعہ کو 10 محرم الحرام یعنی یومِ عاشور کی تعطیل، 27 جون بروز ہفتہ ہفتہ وار تعطیل اور 28 جون بروز اتوار بھی معمول کی چھٹی ہوگی۔

یوں سرکاری ملازمین جمعرات سے اتوار تک مسلسل 4 روز کی تعطیلات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-16 Petrol (Super) 373.78
2026-06-16 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-16 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں