محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 26 جون کو ہو گا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 15 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا۔

ماہِ محرم الحرام 1448ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس بادشاہی مسجد لاہور میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ محکمہ موسمیات، تکنیکی معاونت کے لیے سپارکو کے نمائندگان نے بھی شرکت کی جبکہ کراچی، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر کہا کہ ملک بھر میں کہیں سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام 1448 ہجری 17 جون بروز بدھ جبکہ یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ ہوگا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، اسلام ہمیں اتحاد کا درس دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے مزید کہا کہ ہمارے نبی محترم حضرت محمد ﷺ نے فرمایا حسنؓ اور حسینؓ جنت کے جوانوں کے سردار ہیں، ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے کسی کی دل آزاری سے بچنا چاہیے۔

بعد ازاں وزارت مذہبی امور کی جانب سے محرم الحرام کے آغاز سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ملک بھر میں یکم محرم 17 جون بروز بدھ کو ہو گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-16 Petrol (Super) 373.78
2026-06-16 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-16 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں