ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال فرما گئے

ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی
مرحوم منہاج القرآن کے دارالافتاء کے سربراہ علوم اسلامیہ اور فقہ کے استاد تھے/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 15 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم منہاج القرآن کے دارالافتاء کے سربراہ علوم اسلامیہ اور فقہ کے استاد تھے۔ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کے ہزارہا تلامذہ اندرون، بیرون ملک خدمت دین انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی رہنما بی بی وڈیری کے بھائی اور عمران جاوید کے ماموں انتقال کر گئے

مرحوم عرصہ 38 سال سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے۔ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم کی نماز جنازہ چئیرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری پڑھائیں گے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرحوم کے وصال پرےگہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم فقہ اسلامی کے عالم اور ایک بے ریا اور ممتاز عالم دین تھے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-15 Petrol (Super) 373.78
2026-06-15 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-15 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں