گلگت انتخابات: غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

گلگت بلتستان کے حلقہ 7 سکردو کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جہاں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا ہے۔
فائل فوٹو
Updated 23 گھنٹے قبل | Published June, 7 2026 | Muhammad Bilal
سکردو: (سنو نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 2026 کی پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جی بی اے 7 سکردو کے 31 پولنگ سٹیشنز کا مکمل نتیجہ سامنے آیا ہے جہاں پیپلزپارٹی کے سید توقیر مہدی کامیاب قرار پائے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال حسین مقپون دوسرے نمبر پر رہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سید توقیر مہدی نے 4 ہزار 337 ووٹ لیکر فتح سمیٹی جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار 3 ہزار 891 ووٹ لے سکے۔

جی بی اے 1 گلگت کے اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے شفیق الدین آگے، پی پی کے امجد حسین پیچھے ہیں۔

جی بی اے 3 گلگت میں آئی پی پی کے کیپٹن (ر) شفیع آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر اقبال دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 4 نگر کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے محمد اختر علی نے 7 ہزار 670 ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے ایوب وزیری 6 ہزار 566 ووٹ لے کر رنر اپ رہے۔

جی بی اے 5 نگر میں اب تک کے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے جاوید علی منوا کی پہلی جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے ریاض اکبر کی دوسری پوزیشن ہے۔

جی بی اے 6 ہزہ کے اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار نیک نام کی پہلی جبکہ آزاد امیدوار راجا نظیم الامین کی دوسری پوزیشن ہے۔

جی بی اے 8 سکردو کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی کے محمد علی شاہ آگے جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے کاظم میثم پیچھے ہیں۔

جی بی 9 سکردو 3 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے فدا محمد ناشاد 6 ہزار 270 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار وزیر سلیم 6 ہزار 240 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 10 سکردو میں اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آئی پی پی کے وزیر محمد خان پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے وزیر حسن دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 11 کھرمنگ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے اقبال حسن 6 ہزار 41 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار محسن رضوی 4 ہزار 170 ووٹ لے سکے۔

جی بی اے 14استور کے اب تک موصول شدہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آئی پی پی کے شمس لون کی پہلی جبکہ مسلم لیگ ن کے رانا فاروق کی دوسری پوزیشن ہے۔

جی بی اے 16 دیامر کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار امام مالک پہلی جبکہ آئی پی پی کے عتیق اللہ دوسری پوزیشن پر ہیں۔

جی بی اے 17 دیامر میں پیپلزپارٹی کے محمد نسیم کا پہلا جبکہ جے یو آئی (ف) کے رحمت خالق کا دوسرا نمبر ہے۔

جی بی اے 18 دیامر کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آئی پی پی کے حاجی گلبر خان کی اب تک پہلی جبکہ ن لیگ کے ملک کفایت کی دوسری پوزیشن ہے۔

جی بی اے 20 غذر میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے عبدالجہان کا پہلا جبکہ پیپلزپارٹی کے نظیر احمد کا دوسرا نمبر ہے۔

جی بی اے 21 غذر کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے غلام کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے ایوب شاہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 22 گانچھے 1 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد ابراہیم ثنائی نے 12 ہزار 48 ووٹ لے کر فتح سمیٹ لی جبکہ پیپلزپارٹی ڈاکٹر عاشق حسین 9 ہزار 258 ووٹ لے سکے۔

جی بی اے 23 گانچھے کے موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار انوار علی 12 ہزار 90 ووٹ لے کر فاتح رہے جبکہ آزاد امیدوار حاجی حمید 3 ہزار 870 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 24 گانچھے میں بھی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد شفیق 8 ہزار 92 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے انجینئر اسماعیل 5 ہزار 195 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔