آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے ملک کے حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 7 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے ملک کے حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیا ت کا بتانا ہے کہ آج اتوار کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کل پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنو بی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق 8 سے 12 جون کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں خاص طور پر وسطی و جنوبی پنجاب ، سندھ ، شمال مشرقی و جنو بی بلوچستان اور زیریں خیبر پختو نخوا میں درجہ حرارت میں بتدریج اضا فہ متوقع ہے، دن کے دوران درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد:

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آئند چند روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا:

صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ زیریں اضلا ع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے تاہم بعداز دوپہر کوہستان، بٹگرام اور گردونواح میں مطلع جزو ی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب:

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی و جنوبی اضلا ع میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔

سندھ:

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم سکھر، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، دادو، شہید بینظیرآباد، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہرو فیروز میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی پیشگوئی ہے۔

بلوچستان:

صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے جبکہ سبی، تربت اور پنجگور کے اضلاع میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر/گلگت بلتستان:

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضا فہ متوقع ہے۔