ایم ڈی کیٹ امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری

MDCAT 2026 Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published June, 5 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال ایم ڈی کیٹ امتحان کے انعقاد کیلئے مزید تین نئے شہروں میانوالی، لیہ اور بہاولنگر کو بھی امتحانی مراکز کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہزاروں طلبہ کو دور دراز شہروں کا سفر کرنے سے نجات مل جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق متعلقہ انتظامیہ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کو تین نئے امتحانی مراکز قائم کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

واضح رہے کہ نئے مراکز کے قیام کا مقصد طلبہ کو ان کے آبائی علاقوں کے قریب امتحان دینے کی سہولت فراہم کرنا اور امتحانی عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

رواں سال ایم ڈی کیٹ امتحان پہلے کے مقابلے میں زیادہ شہروں میں منعقد ہوگا، گزشتہ برس امتحان 12 شہروں میں لیا گیا تھا، تاہم اس بار امتحانی شہروں کی تعداد بڑھا کر 15 کر دی گئی، اسی طرح امتحانی مراکز کی مجموعی تعداد بھی 26 سے بڑھا کر 32 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نئے امتحانی مراکز کے قیام سے طلبہ کے سفری اخراجات اور وقت دونوں کی بچت ہوگی، جبکہ امتحان کے روز غیر ضروری مشکلات میں بھی کمی آئے گی۔ والدین اور طلبہ نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت اور طلبہ دوست فیصلہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں پرائمری سطح پر یونیفارم ختم کرنے کا فیصلہ

ذہن نشین رہے کہ ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 16 اگست کو منعقد ہوگا، جس میں ہزاروں طلبہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.88 ▲ 0.16
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.24 ▼ 0.48
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.36 ▼ 0.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.00 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.67 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.03 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,488 ▼ 217
Gold 22K Per Tola 383,614 ▼ 199
Gold 21K Per Tola 366,177 ▼ 190
Gold 18K Per Tola 313,866 ▼ 163
Silver Per Tola 5,824 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,597 ▼ 1.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 316.15
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں