بشریٰ بی بی سے فیملی ملاقات اور ذاتی معالج رسائی کیس کا فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ و سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے فیملی ملاقاتوں اور ذاتی معالج رسائی کیس سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published May, 20 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ و سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے فیملی ملاقاتوں اور ذاتی معالج رسائی کیس سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی سے اہلخانہ کی ملاقاتوں اور ذاتی معالج کی رسائی کا حکم دینے کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے فیملی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا معاملہ دوبارہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھیج دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل دوبارہ فیملی ملاقات کی درخواست کا فیصلہ کریں ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق بشریٰ بی بی کا علاج معالجہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کیلئے دیا گیا دھرنا رات گئے ختم

فیصلے میں لکھا گیا کہ ضرورت کے مطابق بشریٰ بی بی کو ہسپتال سے باہر بھی منتقل کیا گیا ، قید میں موجود سابق خاتون اول کی میڈیکل صورتحال کا معاملہ ایگزیکٹو ڈومین میں آتا ہے ، اگر اس حوالے سے کوئی اعتراض ہو تو جیل رولز کے مطابق فورم موجود ہے۔

عدالت عالیہ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فیصلے کی کاپی بھیجنے کا حکم دے دیا۔