90 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کے وکیل کو حتمی مہلت
چیف جسٹس سردارسرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کا تحریری حکم جاری کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published May, 16 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) 190 ملین پاؤنڈ کیس کی اپیلوں میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلا کو 20 مئی کو دلائل دینے کی حتمی مہلت دے دی اور قرار دیا ہے کہ امید ہے فریقین جان بوجھ کر سماعت سے غیر حاضر نہیں ہوں گے اور نہ ہی غیر ضروری التوا کی درخواستیں دی جائیں گی۔
چیف جسٹس سردارسرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ حکم میں کہا گیا کہ سلمان صفدر نے بانی اور بشریٰ بی بی سے ہدایات لینے کے لیے التوا کی درخواست دی، جس کی نیب نے مخالفت کی۔
یہ بھی پڑھیں: علاج کے بعد عمران خان کی بینائی 6/6 رپورٹ ہوئی: طلال چودھری
عدالت نے قرار دیا کہ گزشتہ سماعت پر فریقین کو حاضری یقینی بنانے اور اپیلوں پر دلائل دینے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم دلائل کے بجائے کمزور وجوہات کی بنیاد پر التوا کی درخواست دائر کی گئی۔ مرکزی اپیلیں خود سلمان صفدر کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔
عدالت نے کیس کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر آخری اور حتمی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سلمان صفدر تمام ضروری اقدامات مکمل کریں اور آئندہ سماعت 20 مئی کو اپیلوں پر لازمی دلائل پیش کیے جائیں۔
ضرور پڑھیں
ایم جی کی مشہور گاڑی آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کرنے کا سنہری موقع
June, 4 2026
سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر مہنگا ہو گیا
June, 4 2026
چالیس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
June, 3 2026
پنجاب: کاروبار کے اوقات دوبارہ تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
June, 3 2026