عیدِ قربان سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

Sindh government salary update
فائل فوٹو
Updated | Published May, 9 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے عید قربان سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ خزانہ سندھ کے مطابق رواں ماہ کی تنخواہیں اور پنشن یکم جون کے بجائے 20 مئی کو جاری کی جائیں گی تاکہ سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد عیدالاضحیٰ کی خریداری اور دیگر اخراجات بروقت پورے کرسکیں۔

اس حوالے سے محکمہ خزانہ سندھ نے تمام صوبائی مالیاتی اداروں اور متعلقہ دفاتر کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا۔ جاری کردہ خط سیکشن آفیسر ایس آر ون مہوش اشرف کے دستخط سے جاری کیا گیا، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ضروری انتظامات مکمل کرکے ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

سرکاری ملازمین نے سندھ حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید سے قبل تنخواہیں ملنے سے گھریلو بجٹ بہتر انداز میں ترتیب دینے میں مدد ملے گی، خصوصاً مہنگائی کے موجودہ دور میں یہ اقدام بڑی سہولت ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاق کا سرکاری ملازمین کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ عید سے پہلے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے مارکیٹ میں خریداری کے رجحان میں اضافہ ہوگا، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں بھی بہتری آنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر صوبے بھی اپنے ملازمین کیلئے اسی نوعیت کے اقدامات کریں گے۔