وفاق کا سرکاری ملازمین کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

الیکٹرک بائیکس
وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کیا/ فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published May, 9 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے بعد وفاقی حکومت نے بھی گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی سیلف فنانس سکیم متعارف کرائی ہے۔ اس سکیم کے تحت ملازمین کو الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی، جس کا مقصد سرکاری ملازمین کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت کو بہتر بنانا ہے۔

وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سکیم سے سرکاری ملازمین کو سستی اور ماحول دوست سواری میسر آئے گی، جو نہ صرف ان کی ذاتی سہولت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بلاسود 3 ہزار روپے ماہانہ میں الیکٹرک بائیک حاصل کریں

حکام کے مطابق، اس اقدام سے نہ صرف ملازمین کی سفری مشکلات کم ہوں گی بلکہ یہ حکومت کی جانب سے توانائی کے بچاؤ اور صاف توانائی کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔

اسکیم کے تحت درخواستیں متعلقہ حکام سے وصول کی جائیں گی اور جلد ہی اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

بائیک سکیم کی اہم تفصیلات اور شرائط

اس اسکیم سے گریڈ 1 سے لے کر گریڈ 16 تک کے تمام وفاقی سرکاری ملازمین فائدہ اٹھا سکیں گے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس Government Scheme کے تحت دی جانے والی بائیکس پر کوئی اضافی سود یا مارک اپ (No Interest/Markup) وصول نہیں کیا جائے گا۔

بائیک کی قیمت ملازم کی ماہانہ تنخواہ (Salary) سے چھوٹی اقساط کی صورت میں کاٹی جائے گی، تاکہ ملازم پر بوجھ نہ پڑے۔ پہلے آئیے پہلے پائیے: روایتی قرعہ اندازی کے بجائے، حکومت نے فرسٹ کم فرسٹ سرو (First Come, First Served) کی پالیسی اپنائی ہے، یعنی جو پہلے درخواست دے گا اسے پہلے بائیک ملے گی۔ اس Investment پروگرام کا دائرہ کار مستقبل میں مسلح افواج اور صوبائی ملازمین تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔