حکومت کا 200 یونٹ تک بجلی پر سبسڈی ختم کرنیکا فیصلہ

بجلی سبسڈی
حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کراتے ہوئے عام سبسڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published May, 7 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کراتے ہوئے عام سبسڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا تاہم مستحق صارفین کو نئے نظام کے تحت بھی بجلی رعایت دی جائے گی۔

حکومت پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی پر اتفاق کرتے ہوئے آئندہ چند ماہ میں نیا طریقہ کار متعارف کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع کے مطابق نئے نظام کے تحت 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے تمام صارفین کو یکساں سبسڈی دینے کا سلسلہ ختم کر دیا جائے گا جبکہ جنوری 2027 سے صرف مستحق خاندانوں کو ہدفی بنیادوں پر رعایت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر سپورٹ پروگرام: نئی مالی قسط کی ادائیگی کا آغاز

حکام کا کہنا ہے کہ نئی سکیم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا اور نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری سے منسلک ہوگی تاکہ اصل حق دار صارفین کی نشان دہی کی جا سکے۔ موجودہ نظام میں بعض گھرانے ایک سے زائد بجلی میٹر استعمال کر کے ہر میٹر کی کھپت 200 یونٹس سے کم رکھتے ہیں تاکہ زیادہ سبسڈی حاصل کی جاسکے تاہم مجوزہ نظام کے بعد ایسی گنجائش محدود ہو جائے گی۔

حکومت اس مقصد کیلئے عالمی بینک کے تعاون سے نیا ڈیجیٹل میکنزم تیار کر رہی ہے جبکہ سبسڈی کی ادائیگی کے لیے بیرونی فرم کی خدمات لینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب میں نافذ ای آبیانہ نظام کو دیگر صوبوں تک پڑھانے کی تیاری بھی جاری ہے جبکہ آبپاشی کے نرخوں میں اصلاحات پر کام کیا جارہا ہے تاکہ اخراجات اور وسائل میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔

اعلی احکام کے مطابق پاکستان ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 8 مئی کو واشنگٹن میں اجلاس کرے گا جہاں پاکستان سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.94 ▼ 0.73
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.63 ▲ 0.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.75 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں