بینظیر سپورٹ پروگرام: نئی مالی قسط کی ادائیگی کا آغاز

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت نئی قسط کی مالی امداد کی ادائیگیاں مرحلہ وار شروع کر دی گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published May, 7 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت نئی قسط کی مالی امداد کی ادائیگیاں مرحلہ وار شروع کر دی گئی ہیں، جس کے تحت مستحق خواتین کو ان کی رقوم کی فراہمی جاری ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 18 مئی 2026 سے ادائیگیوں کے نئے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مرحلے میں باقاعدہ ادائیگیوں کے ساتھ بچوں کے وظائف بھی شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جن مستحقین کے والیٹ اکاؤنٹس 15 مئی 2026 یا اس سے پہلے بلاک ہو چکے تھے، وہ اپنی رقم متعلقہ والیٹ اکاؤنٹ سے وصول کر سکیں گے۔ بی آئی ایس پی کے مطابق وہ مستحق خواتین جنہوں نے تاحال اپنے والیٹ اکاؤنٹس تبدیل نہیں کروائے، وہ بھی اپنے ضلع کے کسی بھی مجاز ادائیگی کیمپ یا ایجنٹ کے ذریعے رقم وصول کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر کفالت پروگرام: اپلائی کرنے کیلئے لنک پر کلک کریں

حکام نے تمام مستحقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ادائیگی وصول کرتے وقت اصل شناختی دستاویزات اپنے ہمراہ رکھیں اور کسی بھی غیر متعلقہ فرد یا ایجنٹ کو اضافی رقم ادا نہ کریں۔ بی آئی ایس پی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام مستحقین کو بروقت اور شفاف انداز میں ادائیگیاں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

دوسری جانب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کے لیے اپنی اہلیت اور ادائیگی کی معلومات حاصل کرنا مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔ پروگرام کے مستحق افراد سرکاری 8171 ویب پورٹل یا ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے شناختی کارڈ نمبر سے اپنی اہلیت اور ادائیگی کی تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔

بی آئی ایس پی کے مطابق بے نظیر کفالت پروگرام کے تحت سہ ماہی قسط 13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 19 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔ مستحق خواتین اور خاندان اپنی رقم کی معلومات حاصل کرنے کے لیے 8171 پورٹل پر جا کر 13 ہندسوں پر مشتمل شناختی کارڈ نمبر درج کریں، کیپچا کوڈ لکھیں اور اہلیت معلوم کریں یا متعلقہ بٹن پر کلک کریں۔ اس کے بعد اہلیت، ادائیگی اور دیگر ضروری تفصیلات اسکرین پر ظاہر ہو جاتی ہیں۔

انٹرنیٹ کی سہولت نہ رکھنے والے افراد بھی 8171 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اپنی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے موبائل کے میسج باکس میں بغیر ڈیش کے شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8171 پر بھیجیں، جس کے بعد اہلیت یا ادائیگی سے متعلق جواب موصول ہو جاتا ہے۔ بی آئی ایس پی حکام کے مطابق 8171 ہی پروگرام کا سرکاری نمبر ہے، اس کے علاوہ کسی دوسرے نمبر سے آنے والے پیغامات پر اعتماد نہ کیا جائے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.94 ▼ 0.73
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.63 ▲ 0.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.75 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں