موٹر سائیکل سواروں، ٹرانسپورٹرز کیلئے سبسڈی میں توسیع کا فیصلہ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے موٹر سائیکل سواروں، پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کے لئے گزشتہ ماہ دی جانے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کا اعلان اور سفری کرایوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کو روکنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عوامی ریلیف کے اقدامات کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ اس کے ثمرات براہِ راست مستحق افراد تک پہنچ سکیں،وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مشکل حالات میں عام آدمی کے لئے اربوں روپے کا قومی ریلیف پیکیج فراہم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا موٹرسائیکل والوں 3 ماہ کیلئے پٹرول سبسڈی دینے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں جس قدرممکن ہو سکا عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہے گی اور کسی بھی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں کہ خطے کی صورتحال میں جلد بہتری آئے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آ سکے۔