شادی کی خواہش کیلئے خاوند نے بیوی اور بیٹی کو قتل کروادیا

Gujranwala murder case
فائل فوٹو
گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے دوسری شادی کی خواہش پوری کرنے کے لیے اپنی ہی بیوی اور کمسن بیٹی کو قتل کروا دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کا شوہر غلام مصطفیٰ اور اس کا پڑوسی یاسر اس دوہرے قتل میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم غلام مصطفیٰ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اسی مقصد کے تحت اس نے اپنی بیوی کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پڑوسی یاسر کو بیوی کے قتل کی سپاری دی، جس کے عوض ڈیڑھ لاکھ روپے میں معاملہ طے پایا۔ ایڈوانس کے طور پر سونے کے ٹاپس بھی دیے گئے۔

واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب ملزم یاسر گھر میں داخل ہوا اور دوسری منزل پر جا کر تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کر دیا۔ اس دوران تین سالہ معصوم بچی شور سن کر سیڑھیوں کے ذریعے اوپر آئی تو ملزم نے اسے بھی بے دردی سے قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:25 کلوواٹ سے کم سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم

پولیس کے مطابق ملزم غلام مصطفیٰ نے واردات کو چھپانے کے لیے اسے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، تاہم مشکوک حالات کے پیش نظر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر کو اسی روز گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.86 ▲ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.04 ▲ 0.32
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.03 ▼ 0.17
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.63 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.15 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,533 ▲ 364
Gold 22K Per Tola 388,238 ▲ 334
Gold 21K Per Tola 370,591 ▲ 318
Gold 18K Per Tola 317,650 ▲ 273
Silver Per Tola 6,090 ▲ 45
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▼ 21.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56
Diesel HSD Per Litre 252.73
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں