تیل قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے: وزیر پٹرولیم
وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک
وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے ایک انٹرویو میں تیل کی قیمتوں پر بات کی/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم کے شعبے کی حمایت جاری ہے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور توازن برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی جنگی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والے معاشی دباؤ کے باوجود پاکستان کی حالت کئی ممالک کے مقابلے میں بہتر ہے، حکومت عام آدمی کو ترجیح دے رہی ہے اور ایندھن کی قیمتوں کے دباؤ کو کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم سیکٹر میں استحکام یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ پالیسی سازی میں عوامی ریلیف کو مرکزی حیثیت دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کچھ روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت فی لیٹر 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.42 روپے ہوگئی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں