تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 16 سے 19 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور آندھی متوقع ہے۔ 17 اور 18 اپریل کو بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، گلگت بلتستان میں 16 سے 19 اپریل کے دوران استور، دیامر، غذر، سکردو، ہنزہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کہاں کہاں برسے گا بارش کا پانی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
17 سے 19 اپریل کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔ اسی طرح بلوچستان میں 17 اور 18 اپریل کے دوران اوراسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 16 سے 18 اپریل کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
سندھ میں بھی چند علاقوں میں 16 سے 18 اپریل کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ، نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔