کہاں کہاں برسے گا بارش کا پانی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Pakistan weather forecast
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی صورتحال سے متعلق اہم پیشگوئی جاری کر دی، جس کے مطابق کچھ علاقوں میں بارش جبکہ بیشتر مقامات پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، کالام، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ اور ہنگو میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش کی توقع ہے، ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جس سے وہاں گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشات کے پیش نظر محتاط رہیں۔