اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں دو روزہ مقامی چھٹیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں 9 اور 10 اپریل کو سرکاری تعطیل ہو گی، ضروری سروسز کے ادارے تعطیلات سے مستثنیٰ قرار دے دیے گئے ہیں، ایم سی آئی، سی ڈی اے، پولیس اور ہسپتال کھلے رہیں گے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے تعطیلات کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو وفاقی دارالحکومت میں تعطیل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، تیل کی قیمتوں پر مشاورت

نوٹیفکیشن میں شہریوں کو تعطیلات کے دوران ضروری سروسز کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

حکومت کی جانب سے دو چھٹیوں کے اعلان کے بعد اسلام آباد کے شہریوں کو ایک ساتھ چار چھٹیاں منانے کا موقع ملے گا، جمعرات اور جمعہ کی چھٹی کے ہفتہ وار دو چھٹیاں ہفتہ اور اتوار ملا کر اسلام کے شہری چار چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔