ذرائع کے مطابق اجلاس میں خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی، عالمی سطح پر اس کے اثرات اور پاکستان کے سفارتی کردار کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کابینہ ارکان کو حالیہ پیش رفت پر بریفنگ بھی دی جا رہی ہے۔
اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق امور بھی زیر غور ہیں، جہاں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے تناظر میں ممکنہ فیصلوں پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں، شہباز شریف
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کریں گے، جس میں وہ پاکستان کی سفارتی کوششوں، اہم فیصلوں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی الحمداللہ پاکستان کی تاریخی کامیابی ہے، پاکستان کیلئے آج بہت بڑا تاریخ ساز دن ہے، ہم اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر عوام کو فوری منتقل کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں مزید اقدامات پر مشاورت ہو گی۔
واضح رہے پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں سے امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کیلئے جنگ بندی ہو گئی ہے جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔