اس اعلان کو عالمی امن کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ لمحہ نہایت خوشی اور اطمینان کا باعث ہے کیونکہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک نے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے امریکا اور ایران کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کیلئے مثبت اثرات کا حامل ہوگا۔
شہباز شریف نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کے مستقل حل کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، اس سلسلے میں انہوں نے امریکا اور ایران کے وفود کو 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد مدعو کیا تاکہ ایک حتمی معاہدے کی جانب پیش رفت کی جا سکے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مجوزہ اسلام آباد مذاکرات سے پائیدار امن کی راہ ہموار ہوگی اور دنیا ایک نئے استحکام کی طرف بڑھے گی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں مزید مثبت پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بہنوں نے شاہد خٹک اور عارف مبین کو ڈانٹ پلا دی
ماہر بین الاقوامی امور کا کہنا ہے کہ یہ جنگ بندی عالمی سطح پر امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور خطے میں استحکام کے نئے دروازے کھول سکتی ہے۔