اسلام آباد ٹاکس 2026: ملکی و غیر ملکیوں کیلئے ویزا پالیسی کا اعلان
وزارت داخلہ پاکستان
وزارت داخلہ پاکستان نے اسلام آباد ٹاکس 2026 میں شرکت کرنے والوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزارت داخلہ پاکستان نے اسلام آباد ٹاکس 2026 میں شرکت کرنے والے ملکی و غیر ملکی شرکاء کے لیے ایک بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے خصوصی ویزا پالیسی جاری کر دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے تمام افراد کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام ایئر لائنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اسلام آباد ٹاکس کے شرکاء کو بورڈنگ کی اجازت دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات، کون کونسی شخصیات شامل ہونگی؟

مسافروں کی آسانی کے لیے ایئرپورٹس پر خصوصی فیسیلٹیشن ڈیسک بھی قائم کر دیے گئے ہیں جو شرکاء کی رہنمائی اور سفری مراحل کو آسان بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے فعال رہیں گے۔ یہ نوٹیفکیشن سیکشن آفیسر (ویزا) آغا حاشر محمود خان کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، اسلام آباد ٹاکس 2026 کے کامیاب اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شرکاء کو فول پروف تحفظ فراہم کیا جا سکے۔