تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ایک گھنٹے ملاقات کی، ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر میڈیا سے بات چیت کیے بغیر ہی وہاں سے روانہ ہوگئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق عمران خان نے سلمان صفدر کے ذریعے پارٹی کو جلسہ منسوخ کرنے کا پیغام بھیجا، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ تھے۔
بانی پی ٹی آئی نے امریکا ایران مذاکرات کے پیش نظر جلسہ منسوخ کرنے کی ہدایت کی، ان کی ہدایات پر سیاسی کمیٹی نے جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا، حکومتی وفد جلسہ منسوخ کرنے کی درخواست سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد لے کر آیا تھا۔
عمران خان نے سلمان صفدر کو بتایا ان کی متاثرہ آنکھ میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے، بانہوں نے صحت اور جیل سہولیات سے معتلق کوئی شکایت نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی نائب صدر اور ایرانی اعلیٰ شخصیات آج پاکستان پہنچیں گی
سلمان صفدر نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سزا کیخلاف زیر سماعت اپیل سے متعلق بانی کو آگاہ کیا، سلمان صفدر نے عمران خان سے زیر سماعت اپیلوں پر قانونی مشاورت بھی مکمل کرلی۔