سینئر رہنما پی پی پی میر بابل خان جکھرانی انتقال کر گئے
Mir Babal Khan Jakhrani death
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی نواب میر بابل خان جکھرانی کا انتقال کر گئے، جس کے بعد سیاسی حلقوں اور عوام میں گہرے دکھ اور افسوس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مرحوم کی عمر اور بیماری کے حوالے سے ابھی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئیں، تاہم ان کے انتقال کی خبر سن کر پارٹی رہنما اور کارکنان سوگوار ہیں۔

نواب میر بابل خان جکھرانی چیف وہپ (قومی اسمبلی) ایم این اے میر اعجاز خان جکھرانی کے والد تھے اور سیاسی طور پر ایک نمایاں شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام ان کے آبائی شہر جیکب آباد میں ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی اور سماجی حلقوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی، اسی طرح سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے بھی نواب میر بابل خان جکھرانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی سیاسی خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:فائرنگ سے جماعت اسلامی کے رہنما جاں بحق

پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ میر بابل خان جکھرانی نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی اور پارٹی کے اصولوں کی پاسداری کی، ان کی وفات سے نہ صرف خاندان بلکہ پارٹی اور عوامی حلقوں کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ مرحوم کی سیاسی خدمات اور عوامی خدمات کو یاد رکھا جائے گا اور ان کا نام پارٹی کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔