پنجاب میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند، نوٹیفکیشن آگیا
پنجاب حکومت
پنجاب حکومت نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت نیا نوٹیفکیشن جاری کیا/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی کے لیے متعدد سخت فیصلے کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری افسران کی گاڑیوں کے پٹرول کوٹے میں 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے جبکہ وزراء اور افسران کے پروٹوکول گاڑیوں کے اسکواڈ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی گاڑیوں کی تعداد بھی محدود کر کے صرف ایک اسکواڈ تک کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بازار، مارکیٹیں ، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

حکومت نے نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر جون 2026 تک پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت صرف ضروری عملہ دفاتر میں طلب کیا جائے گا۔ پنجاب بھر میں چار دن کا ورک ویک نافذ کیا گیا ہے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں سرکاری دفاتر میں آن لائن میٹنگز کو فروغ دینے اور سرکاری ڈنرز و غیر ضروری تقریبات پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت بھی شامل ہے۔ پٹرول کی فراہمی کی نگرانی کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جبکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی نافذ کیا جائے گا۔
حکومت نے نجی شعبے کو بھی ورک فرام ہوم اپنانے کی ہدایت جاری کی ہے اور عوام سے غیر ضروری تقریبات اور اجتماعات سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی سخت نگرانی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

مزید برآں، تمام دکانیں اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، تاہم میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپس اور تندورز کو اس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک بند ہوں گے جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز اور تقریبات کو رات 10 بجے تک ختم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ گھروں اور فارم ہاؤسز میں ہونے والی شادی کی تقریبات کو بھی اسی وقت تک محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.80 ▲ 1.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.39 ▲ 4.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.09 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 416,485 ▼ 9,651
Gold 22K Per Tola 381,778 ▼ 8,846
Gold 21K Per Tola 364,424 ▼ 8,444
Gold 18K Per Tola 312,364 ▼ 7,238
Silver Per Tola 5,979 ▼ 200
Platinum Per oz (USD) 1,600 ▼ 19.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں