وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 9 اپریل کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کا انعقاد کرے گی، ہم پر امن لوگ ہیں، احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے، اگر ہمیں روکا گیا تو جو جہاں ہوگا وہیں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سب کو سوچنا چاہیے 4 سال میں ہم کہاں سے کہاں آگئے؟ 9 اپریل 2022ء کو ہماری حکومت کا تختہ الٹنا بند کمروں میں ہونے والا فیصلہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں جی ڈی پی 6 اعشاریہ1 فیصد تھا، آج ملک میں 45 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان و اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواست پر اہم پیشرفت
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ حکمران طبقے کا ایک ہی مقصد ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آواز کو بند کرنا، ہم مسلح جتھے نہیں ہم سیاسی لوگ ہیں، جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دیں گے، حکومت صرف جلسے کا این او سی دے، ہر انتظام ہم خود کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت کو آفر کرتے ہوئے کہا کہ آپ جب چاہیں خیبر پختونخوا آئیں ہم جلسے کا انتظام کر کے دیں گے۔