سب موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی نہیں ملے گی: مشیر وزیرِ خزانہ
motorcycle subsidy Pakistan
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر اہم وضاحت سامنے آگئی۔

وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تمام موٹرسائیکل سوار اس سہولت کے مستحق نہیں ہوں گے، بلکہ صرف حقیقی ضرورت مند افراد کو ہی فائدہ دیا جائے گا۔

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جو ہیوی موٹرسائیکل استعمال کرتے ہیں وہ پیٹرول کے اخراجات برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس لیے سبسڈی کا دائرہ کار محدود رکھا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کا مقصد صرف کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ مہنگائی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتوں کے پاس موٹرسائیکلوں کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، انہی کی تجاویز کی روشنی میں سبسڈی کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ ایک جدید نظام کے تحت درخواست دہندگان کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جس کے ذریعے یہ معلوم کیا جا سکے گا کہ کون سبسڈی کیلئے اہل ہے اور کون نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کا 60 فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان

مشیر خزانہ نے کہا کہ مستحق افراد کی شناخت کیلئے سماجی بہبود کے پروگراموں کا ڈیٹا بھی استعمال کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے،عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور کئی ممالک نے قیمتیں بہت زیادہ بڑھائی ہیں، تاہم حکومت نے عوام پر بوجھ کم رکھنے کی کوشش کی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں