ذرائع کا بتانا ہے کہ اطلاعات کے مطابق بے گناہ پاکستانی بالخصوص کشمیری جو غلطی سے بارڈر کراس کرگئے انہیں بھارتی سکیورٹی فورسز زبردستی فالس فلیگ آپریشن میں استعمال کریں گی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق لگ بھگ سینکڑوں بے گناہ پاکستانی بشمول کشمیری بھارتی قید میں موجود ہیں، مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان میں سے چند بے گناہ افراد کو بھارتی فوج مذموم مقاصد کیلئے مختلف جیلوں سے نکال کر اکٹھا کررہی ہے، ان بے گناہ پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی جیلوں میں قید چند بھارتیوں کو بھی اس گھناؤنی سازش میں استعمال کئے جانے کی اطلاعات ہیں تاکہ ڈرامہ بہتر بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق ان بے گناہ قیدیوں کو جلد ہی فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے گودی میڈیا اور جے شنکر پاکستان مخالف استعمال کرے گا، ممکنہ طور پر بھارت سفارتی میدان میں ہزیمت کی خفت مٹانے اور پاکستان سے توجہ ہٹانے کے لیے فرسودہ اور گھسا پٹا ڈرامہ رچا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ، سابق بھارتی فوجی کے تہلکہ خیز انکشافات
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور انتہائی دل برداشتہ وزیر خارجہ جے شنکر نے اس اسکیم کو ترتیب دیا ہے، دنیا بھارت کی ان مکاریوں، جھوٹ اور گھسے پٹے بیانیے سے پہلے ہی تنگ آچکی ہے، اب اس گھسے پٹے اور فرسودہ بیانیے کی کوئی وقعت نہیں رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے بعد پہلگام کو بھی ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت ابھی تک اپنے الزامات کے شواہد سامنے نہیں لا سکا، بھارت ان فالس فلیگ آپریشنز کے حوالے سے دنیا کو یہ نہیں بتاسکا کہ ان میں کون سے لوگ ملوث تھے اور کہاں سے آئے تھے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کا بے گناہ پاکستانی قیدیوں کو استعمال کر کے میڈیا کے سامنے ایک اور پراپیگنڈا بھی بری طرح ناکام ہو گا۔