جعلی پہلگام حملے کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر آگئے، بھارتی فوج کے سابق اہلکار نے مودی کے فالس فلیگ ڈراموں سے پردہ اٹھا دیا۔
سابق بھارتی فوجی نے مودی کو کھری کھری سناتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں نے 18 سال بھارتی فوج میں خدمات انجام دیں، پہلگام میں بھی تعینات رہا، پہلگام میں آرمی، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کی تین چیک پوسٹیں ہوتی تھیں، پہلگام میں بغیر مکمل تفتیش داخلہ ممکن ہی نہیں تھا۔
سابق بھارتی فوجی کا کہنا تھا کہ فوجی بھی تلاشی کے بغیر پہلگام میں داخل نہیں ہو سکتے تھے، سکیورٹی فول پروف تھی، امیت شاہ نے ایک ہفتہ قبل اچانک دورے کے بعدتمام چیک پوسٹیں ختم کرنے کا حکم دیا، محض ایک ہفتے بعد پہلگام حملہ ہو گیا، کیا یہ محض اتفاق ہے؟
بھارتی فوجی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام دہشتگردی کی پشت پناہی مودی اور امیت شاہ کرتا ہے، مودی، امیت شاہ اور آر ایس ایس پہلگام جیسے جعلی حملوں کے اصل ماسٹر مائنڈز ہیں۔
سابق بھارتی فوجی کے تہلکہ خیز انکشافات پر دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی کے انکشافات نے مودی کے فالس فلیگ نیٹ ورک کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ، مودی سرکار انتخابی فائدے کے لیے ملک کو خون میں نہلانے سے بھی گریز نہیں کرتی۔
خیال رہے کہ پہلگام واقعہ کا الزام بھارت نے بغیر کسی تصدیق اور ثبوت کے پاکستان پر عائد کیا تھا اوراسی پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی کوشش کی جس پر افواج پاکستان نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور خاص طور پر آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کو اندر گھس کر مارا۔