نادرا کی آن لائن سروسز میں عارضی تعطل کا اعلان
فائل فوٹو
March, 27 2026
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) نادرا نے نظام اپ گریڈیشن کے باعث آن لائن سروسز کچھ وقت کیلئے بند رکھنے کی اطلاع دے دی ہے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اپ گریڈیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث آن لائن سروسز میں عارضی تعطل پیدا ہوگا۔
نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 27 مارچ کو رات 10 بجے سے 12 بجے تک پاک آئی ڈی موبائل ایپ اور اس سے منسلک آن لائن سہولیات محدود وقت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس: تحقیقات میں اہم انکشافات
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور شہریوں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا جارہا ہے تاہم اس دوران صارفین کو کچھ مشکلات کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔
نادرا نے شہریوں کو پیشگی اطلاع دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ضروری کام اس وقفے سے پہلے مکمل کر لیں جبکہ ادارے نے ممکنہ پریشانی پر معذرت بھی کی ہے۔