ٹک ٹاکر فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس: تحقیقات میں اہم انکشافات
TikToker Fazeela Abbasi
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق اس معاملے میں فضیلہ عباسی کی والدہ اور اداکار بھائی بھی مبینہ طور پر ملوث پائے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فضیلہ عباسی نے اپنی والدہ اور بھائی حمزہ عباسی کے مشترکہ بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مختلف مالی ٹرانزیکشنز کیں۔

 تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ لاکھوں ڈالرز اور درہم بیرون ملک منتقل کیے گئے، تاہم یہ رقوم فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی نظر میں نہیں آ سکیں۔

مزید برآں، فضیلہ عباسی کی جانب سے صرف تین بینک اکاؤنٹس کے ٹیکس ریٹرنز جمع کروائے گئے جن میں بھی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ ذرائع کے مطابق وہ لاکھوں ڈالر کی منتقلی سے متعلق مکمل تفصیلات یا مستند دستاویزی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے، زمیں لرز اٹھی

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ کی جانب سے فراہم کی گئی دو لاکھ ڈالر کی رسیدیں بھی ڈرائیور اور دوستوں کے نام پر تھیں جنہیں قابل قبول نہیں سمجھا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مناسب ثبوت اور دستاویزات نہ ہونے کے باعث ملزمہ کا مؤقف قابل تسلیم نہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ٹیکس گوشواروں میں متعلقہ رقوم ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے بھی ملزمہ کی وضاحت قانونی طور پر ناقابل قبول ہے۔ مزید یہ کہ متعلقہ اداروں کا ملزمہ کے ظاہر کردہ پیشے یا آمدنی سے کوئی واضح تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

 

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں