سوئی ناردرن کو شدید شارٹ فال کا سامنا، نئے کنکشنز محدود
ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے باعث دنیا بھر میں توانائی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے باعث دنیا بھر میں توانائی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق خطے میں کشیدگی کے باعث سپلائی متاثر ہونے سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو بھی شدید شارٹ فال کا سامنا ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی 1700سے 1800 ملین کیوبک فٹ ایل این جی درآمد کرتی ہے، ایل این جی کی ترسیل متاثر ہونے کے باعث سوئی ناردرن کا گیس شارٹ فال 700 ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔

ایس این جی پی ایل ذرائع کا بتانا ہے کہ ناشتے، دوپہر اور رات کے اوقات میں گیس بلا تعطل فراہم کرنے کا پلان ہے، صرف کھانے کے اوقات میں فل پریشر گیس فراہم کی جائے گی جبکہ دیگر اوقات میں شہریوں کو گیس بندش اور کم پریشر کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق صنعتی پہیہ رواں رکھنے کے لیے گھریلو صارفین کو صرف کھانے کے اوقات میں گیس فراہمی کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتے میں 3 چھٹیاں اور 4 دن کام، نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں درآمد کم ہو کر 1000 سے 1100 ملین کیوبک فٹ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے جبکہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے آئندہ ہفتے ایل این جی درآمد میں مزید کمی کا بھی امکان ہے۔

این ایس جی پی ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے جبکہ شارٹ فال کے پیش نظر سوئی ناردرن نے آر ایل این جی کے نئے کنکشنز بھی محدود کردیے ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں