ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نے پنجاب سمیت تمام صوبوں سے رجسٹرڈ گاڑیوں اور ان کے مالکان کا مکمل ریکارڈ حاصل کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز پنجاب نے 2 کروڑ 65 لاکھ گاڑیوں اور مالکان کا ڈیٹا فیول پاس ایپ میں اپ لوڈ کر دیا ہے۔
ایکسائز ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپ میں گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرز، انجن کی گنجائش (سی سی) کے مطابق تفصیلات، مالکان کے نام اور قومی شناختی کارڈ نمبر بھی شامل کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، کمرشل اور ذاتی استعمال کی گاڑیوں کی درجہ بندی کے مطابق ڈیٹا کو علیحدہ علیحدہ اپڈیٹ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ہونے والے ایک اجلاس میں وفاقی حکومت نے تمام صوبوں کو ہدایت کی تھی کہ رجسٹرڈ گاڑیوں کا مکمل ڈیٹا فیول پاس ایپ میں منتقل کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق تمام صوبوں سے ڈیٹا مکمل ہونے کے بعد اس سسٹم کا ٹیسٹ رن کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کی آن لائن سروسز میں عارضی تعطل کا اعلان
محکمہ ایکسائز نے یہ ڈیٹا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تعاون سے اپ لوڈ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیول پاس اسکیم کی حتمی منظوری اور اس کے نفاذ سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔