ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے استعفی دے دیا
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت کو ارسال کر دیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے فیصلے کی وجوہات بھی بیان کی ہیں۔

استعفیٰ کے متن میں ایاز شوکت نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے انہیں چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے جس کے باعث ان کے لیے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے عہدے پر برقرار رہنا ممکن نہیں رہا۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نئی ذمہ داری کے پیش نظر مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے انہوں نے اپنے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایاز شوکت نے اپنے استعفیٰ میں اس بات کا بھی ذکر کیا کہ انہوں نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرنے کی بھرپور کوشش کی، وہ اس عہدے پر رہتے ہوئے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنا کھیت، اپنا روزگاراسکیم کے قواعد کو حتمی شکل دیدی گئی

انہوں نے صدرِ مملکت سے استدعا کی کہ ان کا استعفیٰ منظور کیا جائے تاکہ وہ اپنی نئی ذمہ داری بطور چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی پوری توجہ کے ساتھ انجام دے سکیں۔

ذرائع کے مطابق ایاز شوکت کی بطور چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی تقرری کو حکومت کی جانب سے اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے شعبے میں پالیسی سازی اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا عہدہ ایک اہم آئینی منصب ہے جو وفاقی حکومت کی قانونی نمائندگی کا ذمہ دار ہوتا ہے تاہم نئی تقرری کے بعد ایاز شوکت نے اس منصب سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں