کوٹے کے مطابق پیٹرول الاٹ کرنے کیلئے ایپ جاری کرنے کا فیصلہ
petroleum allocation
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے کوٹے کے مطابق پیٹرول الاٹ کرنے کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کے لیےڈیجیٹل نظام متعارف کروا رہی ہے جس کیلئے حکومت ایک ایپ تیار کر رہی ہے جسے پیٹرولیم مصنوعات کے صارفین ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ہر شہری اپنی گاڑی کا نمبر اور اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے خود کو ایپ میں رجسٹرڈ کرواسکے گا۔

 ذرائع کے مطابق حکومت ہر شہری کا اس کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق پیٹرولیم کوٹہ مقرر کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ گزشتہ ایک سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال کے جائزے کے بعد کیا گیا ہے جس میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود کھپت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔

 

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف آج ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جہاں اس منصوبے سمیت پیٹرولیم سبسڈی کے معاملے پر بھی گفتگو ہوگی، ذرائع کے مطابق وفاقی

حکومت اب تک تقریباً 100 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کر چکی ہے جبکہ مالی بوجھ کم کرنے کے لیے صوبوں کو بھی اس عمل میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
 
حکام کے مطابق وزیراعظم صدر کو ڈیجیٹل کوٹہ نظام اور سبسڈی دائرہ کار کو وسیع کرنے کے منصوبے پر اعتماد میں لیں گے تاکہ آئندہ کیلئے مربوط اور پائیدار حکمت عملی ترتیب دی جا سکے۔
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں